ویکسین لگی ہے یا نہیں، طبی ماہرین نے بریسلٹ متعارف کرادیا

ویکسین لگی ہے یا نہیں، طبی ماہرین نے بریسلٹ متعارف کرادیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  ویب ڈیسک: طبی ماہرین نے ویکسیینیش کرانے والے شہریوں کے لئے ایک ایسا بریسلٹ متعارف کرادیا ہے جس میں ان کی ویکسینیشن کی تفصیل الیکٹرونک طریقے سے محفوظ کی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ’’ امیونابینڈ ویکسینیشن بینڈ ‘‘ کے برانڈ نام سے متعارف کرائے گئے بریسلٹ میں کیو آر کوڈ کے ذریعے آپ کی ویکسینیشن کی تفصیل یعنی آپکا نام پتہ ، کووڈ ویکسین کی پہلی ڈوز اور دوسری ڈوز لگنے کی تاریخیں محفوظ کی جاسکتی ہیں اور محض اس کو سکین کرنے سے تمام معلومات سکرین پر ظاہر ہوجائیں گی ۔

اس حوالے سےاس بریسلٹ کو شہریوں میں خصوصا انتظامیہ میں بہت مقبولیت حاصل ہورہی ہے کیونکہ ہر شہری کا سرٹیفکیٹ چیک کرنا ایک طویل عمل ہے اور اب اسپورٹنگ ایونٹس، میچز، اور کیسینو اور ڈسکوز میں صرف بریسلٹ کو اسکین کرکے داخلہ ممکن بنایا جاسکے گا ۔فی الحال اس بریسلٹ کی قیمت 18 ڈالر مقرر کی گئی ہے ۔ 

یادرہےدنیا بھر میں اب تک کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 19 کروڑ 67 لاکھ 12 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے جبکہ اموات کی تعداد 42 لاکھ 3 ہزار سے زائد ہے۔دوسری طرف امریکی ادارے سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول (سی ڈی سی) نے کہا ہے کہ ویکسین لگوانے کے باوجود ڈیلٹا کورونا وائرس انسان کو متاثر کرسکتا ہے۔ سی ڈی سی نے وارننگ میں کہا ہےڈیلٹا کورونا وائرس سے بچاؤ کو یقینی بنانے کے لیے انڈور فیس ماسک پہننا ضروری ہے۔

۔

Suhail Ahmad

Senior content editor