ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 کورونا  وائرس کیسز میں تشویشناک اضافہ،مثبت شرح جانیئے

corona cases
کیپشن: corona cases
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

کوروناکےواربدستورجاری ہیں موذی وبا کی چوتھی لہر نے کئی قیمتی جانیں نگل لیں۔

(ویب ڈیسک)تفصیلات کے مطابق شہر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے 6 اموات رپورٹ ہوئیں جبکہ گزشتہ 24گھنٹوں میں 245کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔شہر میں کورنا کیسز کی مثبت شرح 3.5ریکارڈکی گئی۔

ملکی مجموعی صورتحال کی بات کی جائے تو موذی وبا کورونا وائرس کے  پھیلاؤ میں تیزی آ گئی ہے ، گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں کورونا کے باعث مزید 76 افراد جاں بحق ہو گئے۔ کورونا مریضوں کے 4ہزار 497نئے کیسز سامنے آگئے۔

 این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 58 لاکھ 78 ہزار 471 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 59 ہزار 707 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 9 لاکھ 37 ہزار 354 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 3 ہزار 84 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 76 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 23 ہزار 209 ہوگئی۔ مجموعی طور پر پنجاب میں 10 ہزار 995، سندھ میں 5 ہزار 903، خیبر پختونخوا میں 4 ہزار 435، اسلام آباد میں 797، بلوچستان میں 326، گلگت بلتستان میں 133 اور آزاد کشمیر میں 620 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔