ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور میں بادلوں کا بسیرا،آئندہ 48 گھنٹوں میں مزید بارش کا امکان

weather
کیپشن: weather
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شہر میں آج بھی بادلوں کا بسیرا اور موسم خوشگوار ہے، درجہ حرارت  27ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

سٹی 42:تفصیلات کے مطابق لاہور میں رات گئے  بارش کا سلسلہ وقفے وقفےسے جاری رہا  ، اب بھی شہر میں بادلوں کا بسیرا ہے ،موسم خوشگوار ہونے سے شہریوں کے چہرے کھل اٹھے ہیں ہوا کی رفتار 5 کلو میٹر فی گھنٹہ کے حساب سے ریکارڈ  کی گئی۔
محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں کی پیشگوئی  بھی کر دی ہے۔شہر کا درجہ حرارت  27ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 94 فیصد ہے۔

وقفے وقفے سے شہر میں بارش سے   موسم  تو خوشگوار ہوگیا ہے تاہم نشیبی علاقوں میں پانی بھی کھڑا ہوگیا  جس سے متعلقہ اداروں کی کارکردگی کا پول کھل گیا۔ تفصیلات کے مطابق  گڑھی شاہو، ریلوے سٹیشن، میکلورڈ روڈ، شادمان، اقبال ٹاؤن، جوہر ٹاؤن، کینٹ، اندرونِ لاہور میں بادل کھل کر برسے ۔

واضح رہے کہ کمشنر لاہور نے قبل ازیں متعلقہ محکموں کو الرٹ رہنے کاحکم دیا تھا،محکمہ موسمیات نے بھی آئندہ 48گھنٹوں کے لیےخبردار کردیا تھا،آئندہ 48 گھنٹوں میں مزید بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات  کے روز پنجاب خطۂ پوٹھوہار ، سیالکوٹ، گجرات،نارووال میں آندھی تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے، لاہور، گوجرانوالہ،حافظ آباد ، اوکاڑہ، منڈی بہاؤا لدین، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ،فیصل آباد ، سرگودھا، میانوالی، لیہ، بھکر، ڈیرہ غازی خان، ملتان، ساہیوال ،بہاولپوراور بہاولنگر میں آندھی تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔