ڈیفننس (ذین مدنی)معروف اداکارہ و ماڈل متیرا نے کہا ہے کہ کھلے ذہن کی مالک ہوں اسی لئے تنقید کا نشانہ بھی بنتی رہتی ہوں‘اپنے کام سے مطمئن ہوں اس لئے کسی کی پرواہ نہیں کرتی۔
ایک انٹرویو میں متیرا نے کہا کہ کچھ لوگوں کا کام صرف دوسروں پر تنقید کرنا ہوتا ہے میں اپنا کام کر رہی ہوں اور اس سے مطمئن ہوں۔میرے پرستار وں نے بے بنیاد پراپیگنڈے کو رد کر دیا ہے جو میرے معیاری کام کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے معاشرے کی بد قسمتی ہے کہ یہاں لوگ اپنے آپ کو ٹھیک کرنے کی بجائے دوسروں کو ٹھیک کرنے چل پڑتے ہیں جس سے معاشرے میں بیگاڑ پیدا ہوتا ہے ہمیں دوسروں کے احتساب کی بجائے اپنا احتساب خود کرنا چاہئے۔ متیرا نے کہا کہ کھلے ذہن کی مالک ہوں اس لئے میرے کام پر تنقید ہوتی رہتی ہے جس کی میں پرواہ نہیں کرتی۔