( عابد چوہدری ) داتا دربار کے قریب موہنی روڑ پر خستہ حال مکان کی چھت گرنے سے چھ سالہ بچی جاں بحق اور ماں بیٹی زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق داتا دربار کے علاقے موہنی روڑ کے قریب خستہ حال مکان کی دوسری منزل کی چھت اچانک گر گئی، جس کے باعث گھر میں موجود ریحانہ اور اسکی دو بیٹیاں ملبے تلے دب گئیں۔ ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر ریحانہ اور اسکی دو بچیوں ثانیہ اور رانیہ کو ملبے سے زخمی حالت میں نکال کر میو ہسپتال منتقل کر دیا۔
ریسکیو نے ملبے تلے دبے دو افراد کو نکال کر ہسپتال منتقل کر دیا جہاں چھ سالہ رانیہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں دم توڑ گئی۔ پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد رانیہ کی لاش ورثا کے حوالے کر دی جبکہ ماں اور اسکی بیٹی ثانیہ ہسپتال میں زیرعلاج ہیں۔