ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شادی کا جوڑا خراب سلنے پر دولہا عدالت پہنچ گیا

شادی کا جوڑا خراب سلنے پر دولہا عدالت پہنچ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( شاہین عتیق ) دولہے کا سوٹ پرانے ناپ پر سلائی کرکے دینے اور سوٹ خراب کرنے شہری درزی کیخلاف صارف عدالت پہنچ گیا، ایک لاکھ روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کردیا۔

صارف عدالت میں شادباغ کے ایک شہری ظہیر شیروانی نے دولہا ہاؤس مصری شاہ کے مالک کیخلاف ایک لاکھ روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کیا۔ دعوے میں موقف اختیار کیا گیا کہ اس کو سوٹ کا کپڑا سسرال والوں نے دیا تھا تاکہ وہ سوٹ سلوا کر شادی کے روز پہنے، لیکن درزی کی لاپرواہی کی وجہ سے سسرال والوں کی خواہش پوری نہیں ہو سکی۔

عدالت سے استدعا ہے کہ اسے ہرجانہ دلوایا جائے۔ عدالت نے نوٹس جاری کرتے ہوئے درزی کو 25 اگست کو طلب کرلیا۔