برطانوی ہائی کمشنر شہباز شریف کے معترف

برطانوی ہائی کمشنر شہباز شریف کے معترف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عمر اسلم : مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ موجودہ اپوزیشن پاکستان کی تاریخ کی سب سے ذمہ دار حزب اختلاف ہے۔

قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف اور پاکستان میں برطانیہ کے ہائی کمشنر کرسچئین ٹرنر کے درمیان ویڈیو کانفرنس کا انعقادہوا،کانفرنس میں سماجی شعبے کی ترقی اور مختلف ترقیاتی پروگرامز کے حوالے سے مشاورت کی گئی ،پولیٹیکل قونصلر ایونا تھامس بھی ویڈیو کانفرنس میں موجود تھیں۔

صدرمسلم لیگ( ن) میاں شہبازشریف کاکہناہےکہ برطانیہ نے پاکستان میں جمہوریت، عوام کے حقوق اور ترقی وبہتری کیلئے تعاون کیا ہے ،ڈیفڈ اور پنجاب حکومت نے ان کے دور میں انتہائی شفاف انداز میں عوام کی فلاح و بہبود کیلئے منصوبے مکمل کیے۔  موجودہ اپوزیشن پاکستان کی تاریخ کی سب سے ذمہ دار حزب اختلاف ہے اور اپوزیشن انتہائی تعمیری انداز میں اپنا کردارادا کررہی ہےجبکہ شہبازشریف اور ڈاکٹر کرسچئین ٹرنرنے لوکل گورنمنٹ، کورونا، عالمی معاشی وعلاقائی صورتحال اور ایف اےٹی ایف کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

برطانوی ہائی کمشنر ڈاکٹر کرسچئین ٹرنر نے وزیر اعلیٰ کےطورپرشہباز شریف کی کارکردگی کو سراہا جبکہ شہبازشریف نے پاکستان بالخصوص صوبہ پنجاب میں تعلیم و صحت اور دیگر سماجی فلاح و بہبود سے متعلق پروگراموں میں برطانیہ کے مالی اور تکنیکی تعاون کی فراہمی کی تعریف کی۔

یاد رہے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے مولانا فضل الرحمان اور شہباز شریف سے الگ الگ ملاقات کی، سیاسی صورتحال، آل پارٹیز کانفرنس سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا, تینوں رہنماؤں نے حکومت کو  جلد گھر بھیجنے پر اتفاق کر لیا۔چیئرمین پی پی اورصدرمسلم لیگ (ن) میں ایک گھنٹے سے زائد تک ملاقات ہوئی،ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو اور شہبازشریف کی ملاقات میں ملک کو درپیش مسائل اور چیلنجز سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer