کرکٹرعمر اکمل کو بڑا ریلیف مل گیا

کرکٹرعمر اکمل کو بڑا ریلیف مل گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  کرکٹ فکسنگ اسکینڈل عمر اکمل کیس پر محفوظ فیصلہ سنا دیا گیا، ایڈجیوڈیکٹر جسٹس (ر) فقیر محمد نے عمر اکمل کیس کا فیصلہ سنایا، عمر اکمل کی سزا ڈیڑھ سال کم کر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق  کرکٹ فکسنگ اسکینڈل عمر اکمل کیس پر محفوظ فیصلہ سنا دیا گیا، عمر اکمل کیس کا فیصلہ ایڈجیوڈیکٹر جسٹس (ر) فقیر محمد نے سنایا، میچ فکسنگ کیس میں سزا کے خلاف عمر اکمل کی اپیل منظور کرلی گئی اور عمر اکمل کی سزا ڈیڑھ سال کم کر دی گئی ہے۔ ایڈجیوڈیکٹرجسٹس (ر) فقیرمحمد کھوکھر نے بیٹسمین کی سزا میں ڈیڑھ سال کی کمی کردی ہے، فیصلے کے بعد عمر اکمل کے کرکٹ کھیلنے پر ڈیڑھ سال کی پابندی عائد کردی گئی ہے۔

 

فیصلے کے بعد  عمر اکمل  نے میڈیا سے گفتگو  کرتے ہوئے کہا کہ وکلا کی ٹیم کا شکرگزار ہوں جنہوں نے اچھے انداز میں کیس لڑا، اپنی پابندی سے مطمئن نہیں، اپیل کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ وکلا اور فیملی کی مشاورت سے کروں گا، ایسے ہی کیسز میں دیگر کرکٹرز کو بہت کم سزائیں دی گئیں۔

 

عمر اکمل کے وکیل طیب رضوی  کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ایڈجیوڈیکٹر کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے ہماری اپیل کو تسلیم کیا، ہمارا موقف تھا کہ سزا زیادہ دی گئی، ہمارے خیال میں اس کیس میں زیادہ پابندی لگائی گئی، کسی اور فورم پر جانے کے حوالے میں فیصلہ بعد میں کریں گے۔

واضح رہے  عمر اکمل پر اینٹی کرپشن کوڈ کی دو شقوں کی خلاف ورزی کا الزام ہے، عمر اکمل نے پی سی بی کے نوٹس آف چارج کو چیلنج نہیں کیا تھا جس پر معاملہ ڈسپلنری پینل میں جانے کے بعد ان پر تین سال کی پابندی لگی تھی, بلے باز نے پابندی کو زیادہ قرار دیتے ہوئے اس میں کمی کی اپیل کی  تھی۔

 

 

Shazia Bashir

Content Writer