ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان میں کورونا کے 936 نئے کیسز رپورٹ، 23 افراد جاں بحق

پاکستان میں کورونا کے 936 نئے کیسز رپورٹ، 23 افراد جاں بحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز میں بتدریج کمی دیکھی جارہی ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 936 کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے مزید 23 مریض دم توڑ گئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق 24 گھنٹوں میں 936 کورونا کیسز سامنے آئے جبکہ فعال کیسز کی تعداد 26 ہزار 924 ہے، ملک میں تاحال 2 لاکھ 75 ہزار 225 مصدقہ کورونا کیس سامنے آ چکے ہیں جب کہ کورونا کے 2 لاکھ 42 ہزار 436 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 19 ہزار 610 ٹیسٹ کیے گئے اور تاحال 19 لاکھ 9 ہزار 846 کورونا ٹیسٹ کئے جاچکے ہیں۔

سرکاری اعدادو شمار کے مطابق سندھ میں ایک لاکھ 18 ہزار 824 کورونا کیس سامنے آچکے ہیں، پنجاب میں 92 ہزار 279، خیبرپختونخوا میں 33 ہزار 510، اسلام آباد میں 14 ہزار 938، گلگت بلتستان میں 2010 کورونا کیس، آزاد کشمیر 2040 اور بلوچستان میں تاحال کورونا کے 11 ہزار 624 مصدقہ کیس رپورٹ ہو چکے ہیں۔

 

پاکستان میں  24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مزید 23 مریض دم توڑ گئے اور تاحال مجموعی طور پر 5 ہزار 865  مریض جاں بحق ہو چکے ہیں۔ سندھ میں کورونا کے 2 ہزار 162 پنجاب میں 2 ہزار 125، خیبرپختونخوا میں ایک ہزار 180، اسلام آباد میں 165، بلوچستان میں 136، گلگت بلتستان میں 48 مریض اور آزاد کشمیر میں تاحال کورونا وائرس سے 49 مریض جاں بحق ہو چکے ہیں۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ کورونا وبا کی شدت کم ہورہی ہے تاہم فی الحال شہریوں کو احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد کو جاری رکھنا ہوگا تاکہ وبا مکمل طور پر ختم ہوسکے،شہری کورونا وائرس سے بچنے کیلئے ایک دوسرے سے ہاتھ ملانے اور گلے ملنے سے اجتناب کریں، گرم پانی پیئں اور ماسک استعمال کریں۔

Sughra Afzal

Content Writer