ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سب سے بڑے انتخابی دنگل کا شیڈول جاری

 سب سے بڑے انتخابی دنگل کا شیڈول جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( شہزاد خان ) شہر کی بزنس کمیونٹی کے سب سے بڑے انتخابی معرکے کا میدان لاہور چیمبر میں ستمبر میں سجے گا، 23 ستمبر کو کارپوریٹ اور 24 ستمبر کو ایسوسی ایٹ کلاس کا الیکشن ہوگا، لاہور چیمبر آف کامرس نے سب سے بڑے انتخابی دنگل کا شیڈول جاری کردیا۔

شہر کی بزنس کمیونٹی کے سب سے بڑے انتخابی دنگل کا شیڈول سامنے آگیا ہے۔ لاہور چیمبر کی جانب سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق دو ستمبر تک امیدوار کاغذات نامزدگی جمع کراسکیں گے جبکہ تین ستمبر سے کاغذات نامزدگی پر اعتراضات داخل کرائے جاسکیں گے۔ اسی طرح 19 ستمبر کو الیکشن میں حصہ نہ لینے والے امیدوار کاغذات نامزدگی واپس لے سکیں گے اور 20 ستمبر کو امیدواروں کی حتمی فہرست آویزاں کی جائے گی۔

پولنگ 23 اور 24 ستمبر کو ہوگی، 23 ستمبر کو کارپوریٹ کلاس کیلئے پولنگ ہوگی جبکہ 24 ستمبر کو ایسوسی ایٹ یعنی تاجر کلاس کے الیکشن کا بڑا میدان سجے گا۔ پیاف فاؤنڈر الائنس اور لاہور بزنس مین فرنٹ نے امیدواروں کے چناؤ کیلئے مشاورت شروع کردی ہے۔