ملازمین کی تنخواہیں بنک کے ذریعے دینے کا مجوزہ تیار

ملازمین کی تنخواہیں بنک کے ذریعے دینے کا مجوزہ تیار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سعود بٹ: کم از کم اجرت کے قانون پر عملدرآمد کا معاملہ، فیکٹریوں میں کام کرنے والے ملازمین کی تنخواہیں بنک کے ذریعے دینے کا مجوزہ تیار کر لیا گیا۔

پنجاب انڈسٹریل ورکرز پارٹسپیشن ایکٹ 2019 میں مجوزہ شامل کردیا گیا، محکمہ لیبرکو متعدد بار شکایات موصول ہو چکی ہیں کہ قانون کےبرعکس ملازمین کو9 ہزار سے12 ہزار کےدرمیان ماہانہ تنخواہیں ادا کی جاتی ہیں۔ ذرائع کے مطابق فیکٹری ملازمین کیلئےکم از کم تنخواہ کے قانون پر عملدرآمد نہ ہونے پراقدامات کیےگئے، اسمبلی میں بحث کے بعد چیک کے ذریعے تںخواہ وصولی کے باقاعدہ قانون پرعملدرآمد کیا جائےگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ قانون پرعملدرآمد نہ کرنے والوں کیلئے مختلف جرمانوں کی تجاویز بھی زیرغور ہیں۔

Shazia Bashir

Content Writer