چڑیا گھر، راجو، پنکی اور چیکو سیاحوں کی توجہ کا مرکز

چڑیا گھر، راجو، پنکی اور چیکو سیاحوں کی توجہ کا مرکز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( سعدیہ خان ) اٹکھیلیاں کرتے اور ماں کے پیار کو ترستے لاہور چڑیا گھر کے تین سپر سٹار، راجو، پنکی اور چیکو سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن گئے۔

نیلی آنکھوں، بھورے رنگ کے کان، مخمل جیسا نرم وملائم جسم، تینوں ننھے شیروں کی عمر ایک ماہ ہے اور ان کو راجو، پنکی اور چیکو جیسے فلمی ناموں سے نوازا گیا ہے۔ تینوں بچے ڈیرھ سال قبل لاہور چڑیا گھر میں لائے گئے سفید شیروں کے ہاں بریڈنگ کے بعد پیدا ہوئے۔ بچوں کو اُن کی ماں نے مسترد کر دیا جس پر ان کی دیکھ بھال کیلئے اِن کو ویٹرنری سیکشن میں رکھا گیا ہے۔

سفید شیر کے بچوں میں ایک مادہ اور دو نر ہیں، جن کو تین ماہ بعد والدین کے ساتھ پنجرے میں چھوڑ دیا جائے گا۔ تب تک ان کی غذائی اور دیگر ضروریات کا خیال چڑیا گھر انتظامیہ کرے گی۔