سوڈان میں امن مشن پر گیا ہوا پاکستانی سپاہی مریضوں کو ہسپتال پہنچاتے ہوئے شہید ہو گیا

Pakistani Peacekeeper, City42, Sudan, South Sudan, Sudan Conflict, UN Peace Mission,
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 سٹی42: سوڈان اور جنوبی سوڈان کے متنازعہ علاقے میں پاکستانی امن دستے پر گھات لگا کر حملہ کیا گیا جس میں پاکستان کے ایک نوجوان سپاہی محمد طارق شہید ہو گئے۔ بزدلانہ حملہ کا نشانہ بننے والےپاکستانی پیس کیپر دو مقامی مریضوں کو ہسپتال منتقل کر رہے تھے۔ 

پاکستانی امن دستے نے حملہ آور عسکریت پسندوں کو موثر جواب دیا اور پسپائی پر مجبور کیا۔ فائرنگ کے تبادلے میں سپاہی محمد طارق شہید ہو گئے۔ شہید محمد طارق کا تعلق بدین، سندھ سے ہے۔ اس حملہ میں دو افسران سمیت چار اہلکار زخمی بھی ہوئے۔

آئی ایس پی آر نے اس افسوسناک واقعہ کی اطلاع دیتے ہوئے بتایا ہے کہ پاکستانی امن دستوں نے ہمیشہ پیشہ ورانہ مہارت اور پوری لگن سے خدمات انجام دی ہیں۔

پاکستان کے 181 امن دستوں کے اہلکار دنیا بھر میں امن کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر چکے ہیں۔ جانوں کے نذرانے دینے کے باوجود پاکستان عالمی برادری کے ایک ذمہ دار رکن کے طور پر اپنے کردار کے لیے پرعزم ہے  اور اقوام متحدہ کی سرپرستی میں عالمی امن اور استحکام کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔