پہلا لو پریشر سسٹم سندھ میں پہنچ گیا، کئی علاقوں میں بارش کا آغاز

Rain in Nooriabad, City42, Low pressure system, Sindh rain, Western low pressure system, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: بارش برسانے والا لو پریشر سسٹم مغرب کی سمت سے سندھ میں داخل ہو گیا۔ ضلع جام شورو کے علاقہ نوری آباد  اور کاٹھور میں تیز بارش برس گئی۔ محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ بارش کا یہ سلسلہ بدھ کی صبح تک رہنے کا امکان ہے۔

ملک میں لو پریشر کے دو سسٹم مغرب کی سمت سے یکے بعد دیگرے  آ رہے ہیں۔ ایک سسٹم سندھ کے ساحلی علاقوں میں پہنچ چکا ہے جبکہ دوسرا لو پریشر سسٹم  2 فروری کو  مغرب کی جانب سے بلوچستان میں داخل ہوگا ۔ دوسرامغربی سسٹم بلوچستان کے ساتھ وسطی اور بالائی سندھ پربارشوں کا سبب بنے گا۔

 قبل ازیں موسم کے ماہرین نے بتایا تھا کہ مغربی ہواؤں کے زیر اثر کراچی اور بلوچستان کے پہاڑی علاقہ  کیر تھر رینج پر  بادل تشکیل پا رہے ہیں جو ہلکی شدت کی بارش برسا سکتے ہیں۔ اب اس بارش کا آغاز ہو گیا ہے۔

نوری آباد  ضلع جامشورو کا ایک صنعتی شہر ہے۔ یہ N-5 قومی شاہراہ پر کراچی سے 94 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔ یہاں 200 سے زائد پیداواری یونت کام کر رہے ہیں جو کپاس، چاول، تیل وغیرہ  کی پروسیسنگ  کرتے ہیں۔