عثمان خدام کمبو : صنم جاوید کا این اے 119 سے الیکشن سے دستبردار ہونے کا فیصلہ کرلیا، صنم جاوید کی بہن فلک جاوید نے اس حوالے سے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کردیا۔
پی ٹی آئی کی حمایت یافتہ امیدوار صنم جاوید نے مسلم لیگ ن کی نائب صدر اور چیف کوآرڈینیٹر مریم نواز شریف کیخلاف قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 119 سے دستبرداری کا اعلان کر دیا ہے۔
فلک جاوید کا کہنا ہےکہ حلقہ این اے 119 میں میاں شہزاد فاروق کے ساتھ کھڑے ہیں، شہزاد فاروق کی کمپین صنم جاوید کی کمپین سمجھ کر چلائی جائےگی ۔
واضح رہے کہ صنم جاوید این اے 120 اور پی پی 150 سے بھی امیدوار ہیں ، این اے 120 پر ضنم جاوید کو فریم، جبکہ پی پی 150 پر تکیے کا انتخابی نشان دیا گیا ہے۔
پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا انچارج اظہر مشوانی کا کہنا ہے کہ این اے 119 کا فیصلہ پارتی کے لیے مشکل تھا، کیونکہ ایک طرف ملٹری کورٹ میں قید عباد فاروق کا بھائی شہزاد فاروق ہے اور دوسری طرف صنم جاوید ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم انشاللہ جلد صنم جاوید کو ریزرو سیٹ پر پنجاب اسمبلی میں دیکھیں گے۔