پرویز الہی کو انتخابی نشان گدھا گاڑی الاٹ کرنے پر عدالت نے الیکشن کمیشن سے جواب طلب کر لیا

پرویز الہی کو انتخابی نشان گدھا گاڑی الاٹ کرنے پر عدالت نے الیکشن کمیشن سے جواب طلب کر لیا
کیپشن: Choudhary Pervaiz Elahi, File Photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کو انتخابی نشان ’گدھا گاڑی ‘الاٹ ، پی ٹی آئی صدر کی درخواست پر لاہور ہائیکورٹ  نے الیکشن کمیشن سے جواب طلب کر لیا ۔

 چودھری پرویز الٰہی کی جانب سے انتخابی نشان گدھا گاڑی الاٹ ہونے کیخلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر  کی گئی۔ جسٹس شاہد بلال حسن نے پرویز الٰہی کی درخواست پر سماعت کی، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا  کہ درخواستگزار پی پی 32سے الیکشن لڑ رہا ہے ،سپریم کورٹ نے الیکشن لڑنے کی اجازت دی ہے لیکن  انتخابی نشان مور الاٹ نہیں کیا جارہا، درخواست میں استدعا کی گئی کہ انتخابی نشان مور الاٹ کرنے کا حکم دیاجائے۔ 

درخواست پر الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت کل تک ملتوی کر دی۔ عدالتی نوٹس میں الیکشن کمیشن سے کل جواب طلب کیا گیا ہے۔ 

عدالت نے درخواست کے حتمی فیصلے تک چھپائی روکنے کا حکم دے دیا۔