لاہورمیں خشک سردی کی لہر برقرار، ملک کے مختلف علاقوں میں بارش سے طویل خشک سالی کا خاتمہ

 لاہورمیں خشک سردی کی لہر برقرار، ملک کے مختلف علاقوں میں بارش سے طویل خشک سالی کا خاتمہ
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فاطمہ عارف)شہر میں خشک سردی کی لہر برقرار، درجہ حرارت 10 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ،،خشک سالی کے باعث موسمی بیماریاں بھی بے قابو ہونے لگیں۔

 محکمہ موسمیات کے مطابق مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا، آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران شہر میں بارش کی پیشگوئی ظاہر کر دی گئی۔
 شہر میں درجہ حرارت 10 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ۔زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت آج 16 ڈگری سینٹی گریڈتک جائے گا،درجہ حرارت میں اضافے سے شہر میں سردی کی شدت کمی ہوئی ہے ۔

شہر کی ہوا میں نمی کا تناسب 95 فیصد ہے۔ہوا کی رفتار 8 کلو میٹر فی گھنٹہ ہے۔محکمہ موسمیات کی جانب سے آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران بارش کے امکانات ظاہر کیے گئے ۔خشک سردی کیساتھ فضائی آلودگی میں بھی اضافہ ریکارڈ ہوا۔

 دوسری جانب ملک کے مختلف علاقوں میں باران رحمت برسنے سے طویل خشک سالی کا خاتمہ ہو گیا۔

 اسلام آباد اور راولپنڈی میں ہلکی پھلکی بارش سے موسم مزید سرد ہو گیا جبکہ طویل انتظار کے بعد ملکہ کوہسار مری میں بھی برفباری سے ہر منظر حسین ہو گیا۔

دوسری جانب آزاد کشمیر اور گردونواح میں بارش اور برفباری کا سلسلہ جاری ہے جبکہ سوات، کالام، مالم جبہ، وادی نیلم میں اٹھ مقام اور گردونواح میں بارش اور برفباری ہو رہی ہے۔

ادھر کوئٹہ سمیت بلوچستان کے متعدد علاقوں میں بھی بارش برسی جبکہ خیبرپختونخوا کے بعض اضلاع میں بھی بادل برسے، لوئر دیر، غذر اور جنوبی وزیرستان میں برفباری سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا۔

محکمہ موسمیات نے مزید 2 روز تک برفباری کا سلسلہ جاری رہنے کی پیشگوئی کر دی ہے۔