بگ باس کا بیک بینچرمنور فاروقی ٹائٹل جیت کر بھاری انعام کا حقدار بن گیا

Big Boss 17, City42, Munawar Farooqi, Salman Khan, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 سٹی42: مقبول بھارتی اسٹینڈ اپ کامیڈین منور فاروقی نے ریئیلٹی شو بگ باس 17 کا فائنل اور ٹائٹل جیت لیا،  ابھیشیک کمار رنر اپ قرار پائے۔

بگ باس 17 کا ٹائٹل جیتنے پر منور فاروقی کو 50 لاکھ روپے، ایک کار  کے ساتھ  بگ باس ٹرافی ملی۔

 ریئیلٹی شو بگ باس کا یہ سیزن 16 اکتوبر 2023 سے شروع ہوا جس میں انکیتا لوکھنڈے، ابھیشیک کمار، منور فاروقی، منارا چوپڑا اور ارون مشیٹی شو کے ٹاپ 5 کنٹیسٹنٹ کی دوڑ میں شامل تھے، بالی وڈ کے سپر اسٹارسلمان خان نے اس مقبول ریئیلٹی شو کی میزبانی کی۔

فاتح کی دوڑ سے باہر ہونے والی منارا چوپڑا کو بھی شو سے نکال دیا گیا تاہم شو میں ان کا سفر اتار چڑھاؤ سے بھرا رہا، کئی بار انہیں مشکل حالات کا سامنا بھی کرنا پڑا لیکن پھر بھی منارا نے ٹاپ 5 مقابلہ کرنے والوں میں اپنی جگہ بنا لی تھی۔

بگ باس 17 میں منور کے سفر کے بارے میں بات کرتے ہوئے، بہت سے مقابلہ کرنے والوں اور خود سلمان خان نے بھی ان  کو بورنگ قرار دیا تھا، اکثر لوگوں کو ان کی غلطیوں کے حوالے دیتے ہوئے دیکھا گیا۔ اس پر منور نے کہا تھا کہ وہ اپنی زندگی میں ایک پرسکون انسان ہیں جو چیخنے چلانے کے بجائے پرسکون طریقے سے حالات سے نمٹنے کو ترجیح دیتے ہیں۔

بگ باس 17 کے ٹاپ 5 فائنلسٹ انکیتا لوکھنڈے، ابھیشیک کمار، منور فاروقی، منارا چوپڑا اور ارون مشیٹی رہے ان میں منور اور ابھیشیک ٹاپ 2 کے فائنل مقابلہ تک پہنچ پائے اور آخر کار منور نے سیزن کی ٹرافی  جیتنے میں کامیابی حاصل کی۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ منور فاروقی کو بِگ باس 17 کا ٹائٹل جیتنے کی خوشی اس کی سالگرہ کے دن ملی ہے۔ کل انہوں نے اپنی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا