ویب ڈیسک: پاکستان مسلم لیگ (ق)کے سربراہ چودھری شجاعت حسین کا کہنا ہے کہ مہنگائی کی وجہ مختلف لیڈران کے بیانات ہیں۔
تفصیلات کےمطابق صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ قومی لیڈر چاہے وہ حکومت میں شامل ہیں یا اپوزیشن میں سب بیانات پر بیانات دے رہے ہیں ، جس سے تاجرڈر کر قیمتوں کو اوپر نیچے کر رہے ہیں ۔
چودھری شجاعت کا کہنا تھا کہ بیانات دیتے وقت اس بات کو مدنظر رکھنا چاہیے کہ اس سے تاجران اور عوام پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں ، عمران خان کو بھی بیانات دیتے وقت یہ سوچنا چاہیے کہ ان کے بیان سے تاجر برادری میں تفشیش کی لہر پائی جاتی ہے ،عمران خان الیکشن کے بیان یا ڈیمانڈ سے پہلے ملک کی معاشی صورتحال بہتر بنانے کے لیے اپنا کردار اداکریں
چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ الیکشن ہو جانے سے مہنگائی کم نہیں ہو گی ، اس وقت ملک کا سب سے بڑا مسئلہ معاشیات کی بحالی ہے ، جس پر تمام لیڈران کو جامع پالیسی مرتب دے کر اس مسئلے کو فی لفور حل کرنا چاہیے ۔