ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جدید ٹیکنالوجی سے پٹرول چوری کرنے والا ملزم

The accused who stole petrol with a modern remote control chip was caught by the FIA
کیپشن: file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: جدید ریموٹ کنٹرول چِپ سے پٹرول چوری کرنے والا ملزم ایف آئی اے  کی پکڑ میں آگیا۔

 ذرائع کے مطابق ملزم محمد امجد خان کو لاہور سے گرفتار کیا گیا، ملزم کیخلاف کارروائی نجی پٹرول کمپنی کی درخواست پر کی گئی، ملزم نے جدید ٹیکنالوجی سے لیس ریموٹ کنٹرول چپ پیٹرول پمپ پر فکس کی ہوئی تھی، ملزم ریموٹ کا استعمال کرتے ہوئے ایک لیٹر سے 200 تا 300 ملی لیٹر پٹرول چوری کر رہا تھا جس سے عام شہری نقصان سے دوچار ہو رہے تھے۔

 ذرائع کا بتانا ہے کہ شہریوں کے گاڑیوں میں پٹرول ڈلواتے ہوئے یہ سسٹم آن ہو جاتا تھا اور ملزم ریموٹ کا استعمال کرتے ہوئے پٹرول بوتھ کے ڈیجیٹل سسٹم کو اپنے کنٹرول میں کر لیتا تھا، ملزم کے قبضے سے موبائل فون، فیول کٹ اور فیول کٹ ریموٹ کنٹرول برآمد کر لیے گئے ہیں۔

 گرفتار ملزم کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

Bilal Arshad

Content Writer