ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا اہم بیان

 Shafaqat Mahmood Meeting
کیپشن: Shafaqat Mahmood
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی اکبر)تحریک انصاف پنجاب کے صدر شفقت محمود نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی بلدیاتی الیکشن میں بھرپور تیاری سے حصہ لے گی، بلدیاتی الیکشن میں پارٹی کے فعال اور مضبوط کارکنوں کو حصہ لینے کا موقع ملے گا۔
وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود سے پارٹی رہنماؤں،وزراء،ایم این ایز اور ایم پی ایز نے ملاقاتیں کی ،پارٹی تنظیم کو پنجاب میں فعال اور مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پنجاب میں ہونے والے بلدیاتی الیکشن پر بھی رہنماؤں نے اپنا اپنانقطہ نظر پیش کی۔

شفقت محمود کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت مہنگائی پر قابوپانے کے لئے ہرممکن اقدامات کررہی ہے، وزیراعظم عمران خان ایسی پالیسیوں پر کام کررہے ہیں جس سے غریبوں کو ریلیف ملے،پی ٹی آئی نے اپوزیشن کو ہرمیدان میں شکست دی،ا پوزیشن کا جھوٹ کا چورن اب بکنے والا نہیں۔

شفقت محمود سے ملاقات کرنے والوں میں ایم این اے رضانصراللہ، صوبائی وزیر اعجازعالم آگسٹن، ایم پی ایز سعدیہ سہیل، ثانیہ کامران اور ممنون حسین تارڑ شامل تھے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer