ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محکمہ ایکسائز نے مالی سال کے پہلے چھ ماہ میں بڑا ریونیو اکٹھا کر لیا

big amount collect Tex revenue
کیپشن: Tex
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی ساہی)محکمہ ایکسائز نےمالی سال کے پہلے چھ ماہ کے دوران بڑا ریونیو اکٹھا کر لیا،پراپرٹی ٹیکس،موٹر ٹیکس،پروفیشنل ٹیکس،ایکسائز ڈیوٹی سمیت دیگر کی مد میں 24ارب سے زائد کا ریونیو اکٹھا کیا،لاہور سمیت پنجاب بھرسے گزشتہ سال سے 6 ارب 28 کروڑروپے زیادہ اکٹھے کئے گئے۔

محکمہ ایکسائز نےمالی سال کے پہلے چھ ماہ کے دوران بڑا ریونیو اکٹھا کر لیا۔پراپرٹی ٹیکس،موٹر ٹیکس،پروفیشنل ٹیکس،ایکسائز ڈیوٹی سمیت دیگر کی مد میں 24ارب سے زائد کا ریونیو اکٹھا کیا۔لاہور سمیت پنجاب بھرسے گزشتہ سال سے 6 ارب 28 کروڑروپے زیادہ اکٹھے کئے گئے۔

ایکسائز حکام کے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ سال پہلے چھ ماہ میں 17 ارب سے زائد کا ٹیکس اکٹھا کیا گیا۔محکمہ ایکسائز نے ٹوٹل ٹارگٹ کا 56فیصد حاصل کیا ہے۔پراپرٹی ٹیکس میں 11ارب 93کروڑ،موٹر ٹیکس کی مدمیں 10ارب 22کروڑ کا ٹیکس اکٹھا کیا ہے،ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں 1ارب13کروڑ،پروفیشنل ٹیکس کی مدمیں 63کروڑ روپے اکٹھے کئے۔

ایکسائز حکام کے مطابق محکمہ ایکسائزکو10ارب سے زائد ٹیکس ای پے ایپ کے ذریعے حاصل کئے۔متعلقہ ٹیکس ادا نہ کرنے والے کوجرمانے اور کاروائیاں شروع کردی ہیں۔ایکسائز حکام کا کہناتھا کہ شہری اپنے ٹیکس بروقت ادا کریں ورنہ سخت کارروائی کا سامنا کرنا ہوگا۔
 

M .SAJID .KHAN

Content Writer