ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تعلیمی ایمرجنسی نافذ ؛سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کا بڑا فیصلہ

 Child labour and Education Emargencey
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض) پنجاب بھر میں چالڈ لیبر میں اضافہ، سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کا سال 2022 میں پنجاب کے سکولوں میں تعلیمی ایمرجنسی نافذ کرنے کا فیصلہ،نئے سال کے آغاز پر  سکولوں میں تعلیمی ایمرجنسی نافذ کرکے داخلے کئے جائیں گے۔

تفصیلات کےمطابق چائلڈ لیبر میں اضافہ ہونے پرسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نےسال 2022 میں پنجاب بھر کے سکولوں میں تعلیمی ایمرجنسی نافذ کرنے کا فیصلہ کیا،نئےتعلیمی سال کےآغاز پرسکولوں میں تعلیمی ایمرجنسی نافذ کرکےنئےداخلے کیے جائیں گے،بچوں کو داخل نہ کرانیوالے والدین کوپچاس ہزارجرمانہ یا 6 ماہ کی قیدہوگی۔

 پنجاب بھرمیں 16 سال تک کےعمر کے تمام بچوں اور بچیوں کے لئےتعلیم لازمی قرار دی جائے گی۔ بچوں کو داخلے نہ کرانے والے والدین کو 50 ہزار جرمانہ یا 6 ماہ کی قید ہوگی۔

صدر پنجاب سکالر یونین اکرم سیال کا کہنا ہے کہ تعلیمی ایمرجنسی نافذ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے، شرح خواندگی میں اضافہ حکومت کو غریب بچوں کے لئےماہانہ وظیفہ مقرر کرنا چاہیے۔ صدر اکرم سیال کا مزید کہنا ہے کہ سکول ایجوکیشن کا تعلیمی ایمرجنسی نافذ کرنے کا فیصلہ خوش آئند ہے۔
 

M .SAJID .KHAN

Content Writer