سٹی 42: خاتون سے دوستی ختم ہونے کے بعد اس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائیرل کرنے والے ملزم کے خلاف کیس پر سماعت،عدالت نے ملزم احسن شوکت کو چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔
جوڈیشل مجسٹریٹ غلام مرتضیٰ ورک نے ملزم کے خلاف کیس پر سماعت کی.ملزم نے خاتون سے دوستی ختم ہونے کے سوشل میڈیا پر جعلی اکاؤنٹس بنائے۔ ملزم نے خاتون کی تصاویر نازیبا الفاظ کے ساتھ پوسٹ کی۔ملزم نے خاتون سے بدلا لینے کے غرض سے تصاویر اپلوڈ کی۔
ملزم سے جعلی اکاؤنٹس ریکور کیے جانے ہیں۔ پراسیکیوشن نے استدعا کی کہ عدالت ملزم کا 12 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرے۔