صحافی حسنین شاہ کے قاتل گرفتار، 5 لاکھ کی سپاری دی گئی

Journalist Hasnain Shah killed
کیپشن: Journalist Hasnain Shah
سورس: City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پانچ روز قبل قتل ہونے والے سنئیر صحافی حسنین شاہ کے قتل میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ 

سی سی پی او لاہور کا ڈی آئی جی آپریشنز کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سنئیر صحافی حسنین شاہ کا قتل ایک انتہائی افسوناک واقعہ تھا۔جس کی وجہ سے صحافی برداری اور لاہور کے شہریوں میں خوف و ہراس پھیلا۔  وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اور آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان نے اس سنگین وقوعہ کا نوٹس لیا اور لاہور پولیس کو ملزمان کو ٹریس کرنے کا ٹاسک دیا۔

سی سی پی او لاہور اور ڈی آئی جی آپریشنز کی طرف سے لاہور پولیس کو اس اندھے قتل کے ملزمان کو گرفتار کرنے کا ٹاسک دیا گیا۔  لاہور پولیس کے افسران نے شب و روز انتھک محنت کرکے اندھے قتل میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرکے زیر استعمال گاڑی اور اسلحہ کو برآمد کیا۔
 ملزمان کو جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے گرفتار کیا گیا۔عامر بٹ اور مقتول سنئیر صحافی کے لین دین کے معاملے میں شدید تلخ کلامی ہوئی۔ جس کی رنجش کی بناء پر گرفتار ملزم عامر بٹ نے اپنے بھائی شاہد بٹ اور دوست فرحان کے ساتھ مل کر قتل کرنے کا منصوبہ بنایا, وقوعہ ہذاکی ساری پلاننگ گرفتار ملزم عامر بٹ نے کی۔ 
 عامر بٹ نے حیدر شاہ کو بذریعہ گاڑی شوٹر کو پہنچانے اور امجد پاشا کو اسلحہ فراہم اور مقتول کی نشاندہی کی ذمہ داری دی۔ گرفتار ملز م فرحان شاہ نے عامر بٹ کے کہنے پر شوٹر کو پانچ لاکھ کے عوض ہائیر کیا۔ واقعہ میں ملوث شوٹرز سابقہ ریکارڈ یافتہ ہیں۔ وقوعہ میں استعمال ہونے والی گاڑی کارLE-12-5578، موٹر سائیکل نمبر CD-70-LEL-18/C 7737برآمد  کرلیا گیا۔

گرفتار ملزمان میں عامر بٹ مالک گولڈ ایشیا جیولر، فرحان شاہ،امجد پاشا، سید حیدر عباس شامل ہیں.

Malik Sultan Awan

Content Writer