جنید ریاض:دی او ریل سکول شاہدرہ کو 7 روز کیلئے بند کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق دی او ریل سکول شاہدرہ کے 8 بچوں کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا جس کے بعد ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے سکول کو 7 روز کیلئے بند کروا دیا۔ سکول کو دوبارہ ڈس انفکٹ کرانے کے بعد کھولنے کی اجازت ہوگی۔ جن طلبا کی کورونا رپورٹ مثبت آئی ان میں اسد امران،حوریہ اشرف، احسن امجد اور صوفیہ کرم، عثمان اللہ دتہ، فیض صدیق، حبیبہ کھرل ،دانش اسمائیل شامل ہیں۔ سکول کو ہفتے کیلئے بند کردیا گیا ہے، 7 فروری کو دوبارہ کھولا جائے گا۔