علی اکبر: محکمہ سیاحت و ثقافت پنجاب اور مینٹل ہسپتال لاہورکے درمیان معاہدہ ہوا ہے جس کے تحت معمولی ذہنی امراض کے مریضوں کو لاہور کی سیر کروائی جائے گی ۔
رپورٹ کے مطابق معمولی ذہنی امراض میں مبتلامریضوں کو محکمہ سیاحت و ثقافت پنجاب کی بسوں پر شہر کی سیر کروائی جائے گی تاکہ ان کے دماغ پر مثبت اثرات مرتب ہوسکیں۔
یادرہے ذہنی امراض کے ماہرین کا کہنا ہے کہ سیر وسیاحت سے انسانی دماغ میں مختلف کیمیکلز خارج ہوتے ہیں جو انسا ن کے مزاج پر اثر انداز ہوتے ہیں، ا سی لیے بہت سے ماہرِ نفیسات سیر و سیاحت کا مشورہ دیتے ہیں۔ برطانیہ کی سرے یونیورسٹی کے محققین نے تجویز دی کہ صرف تفریحی سفر کی تیاری کر کے اور اس کے بارے میں سوچ کر بھی سفر کرنے والوں میں مثبت احساسات جاگ اٹھتے ہیں ۔