جنید ریاض: سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے پچاس فیصد حاضری کے فیصلے میں دو ہفتوں کی توسیع کا باقاعدہ نوٹی فیکیشن جاری کردیا ۔
اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے جاری کردہ نوٹی فیکیشن میں کہا گیا ہے کہ پہلی سے چھٹی جماعت تک سکولوں میں بچوں کی 50 فیصد حاضری میں توسیع 15 فروری تک کی گئی ہے۔
اب نرسری سے چھٹی جماعت تک بچے 15 فروری تک پچاس فیصد حاضری کے تحت سکول آئیں گے جبکہ ساتویں جماعت سے بارہویں جماعت تک بچے 100 فیصد حاضری کے تحت ہی آئیں گے۔
یادرہے اس سے قبل 31 جنوری تک بچوں کی پچاس فیصد حاضری کا نوٹی فیکیشن کیا گیا تھا۔فیصلے میں توسیع کا نوٹی فیکیشن سیکرٹری سکولز ایجوکیشن پنجاب کیجانب سے جاری کیا گیا ہے۔