عمران یونس: پنجاب یونیورسٹی نے ایسوسی ایٹ ڈگری آرٹس/ سائنس آن لائن داخلوں کی تاریخ میں توسیع کردی۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب یونیورسٹی شعبہ امتحانات نے ایسوسی ایٹ ڈگری آرٹس/ سائنس پارٹ ون اور پارٹ ٹو سالانہ 2021ء کے آن لائن داخلہ فارم و فیس جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کر دی ہے۔ تمام ریگولر اور پرائیویٹ امیدواروں کومطلع کیا گیا ہے کہ داخلے صرف آن لائن ہوں گے اور داخلہ فارم دستی اور بذریعہ ڈاک کسی صورت وصول نہیں ہوں گے.
بی اے / بی ایس سی میں کمپارٹمنٹ کے حامل امیدوار بھی شیڈول کے مطابق آن لائن داخلے بھیج سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ ایسو سی ایٹ ڈگری آرٹس / سائنس پارٹ ون 2020ء کے امتحان میں شامل طلبا ؤ طالبات ایسو سی ایٹ ڈگری آرٹس/ سائنس پارٹ ٹو سالانہ 2021ء کے امتحان میں داخلہ بھیجنے کے لئے اہل ہوں گے اور اس کے لئے انہیں پارٹ ون کے رزلٹ کا انتظار کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔
ایسے امیدوار جن کا سپلیمنٹری امتحان2020 ء میں آخری چانس تھا اور کووڈ 19میں امتحانات نہ ہونے کے باعث سے پیپر دینے سے قاصر رہے وہ بھی سالانہ امتحان2021ء میں اپنے داخلے بھجوا سکتے ہیں، جبکہ امتحانات8 اپریل 2021ء سے شروع ہوں گے۔
شعبہ امتحانات کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ریگولر/ لیٹ کالج / پرائیویٹ/ امپرووڈویژن اور ایڈیشنل مضامین ایسو سی ایٹ ڈگری آرٹس / سائنس پارٹ ون اور پارٹ ٹو سالانہ 2021ء کے امیدوار سنگل فیس کے ساتھ آن لائن فارم10 فروری 2021ء تک جبکہ ڈبل فیس کے ساتھ11 فروری 2021 تا17 فروری 2021 تک جمع کروا سکتے ہیں۔