ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

رنویر سنگھ نئی فلم کا کتنے کروڑ معاوضہ لیں گے؟

رنویر سنگھ نئی فلم کا کتنے کروڑ معاوضہ لیں گے؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: بالی وڈ اداکار رنویر سنگھ نے فلموں میں کام کا معاوضہ بڑھادیا ہے جس کے بعد وہ نئی فلمسرکس‘کا معاوضہ 50 کروڑ لیں گے۔

 
بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار رنویر سنگھ ہدایت کار روہت شیٹی کے ساتھ سمبا کے بعد ایک اور فلم کرنے جارہے ہیں تاہم اس بار فلم کامیڈی ہوگی جس کا نام ’ سرکس‘ ہے، فلم میں رنویر سنگھ ڈبل رول میں نظر آئیں گے۔ فلم کی دیگر کاسٹ میں جیکولین فرنینڈز، پوجا ہیج اور ورن شرما شامل ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق رنویر سنگھ نے فلموں میں کام کرنے کے لیے معاوضہ بڑھادیا ہے اور اب وہ روہت شیٹھی کی نئی کامیڈی فلمسرکس‘ میں کام کے لیے 50 کروڑ روپے لیں گے، صرف یہ ہی نہیں بلکہ آئندہ آنے والے دنوں میں رنویر معاوضہ میں مزید اضافہ کریں گے۔

Raja Sheroz Azhar

Article Writer