قبضہ مافیا کا راج برقرار، خاتون در بدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور

قبضہ مافیا کا راج برقرار، خاتون در بدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: قبضہ گروپوں کے خلاف کارروائیوں کے دعوے کھوکھلے نکلے، اوورسیز پاکستانی خاتون اپنی جگہ واگزار کروانے کے لئے پولیس کے دفاتر میں دھکے کھانے پر مجبور، خاتون کا کہنا تھا کہ نہ تو پرانے سی سی پی او لاہور نے کچھ کیا اور نہ ہی موجودہ کچھ کررہے ہیں۔

پاکستانی نژاد برطانوی خاتون مسز شہوار ملک کا بادامی باغ اور سمن آباد پراپرٹی پر سات سال سے قبضہ برقرار ہے جس کو واگزار کروانے کے لیے وہ دو سال سے پاکستان میں مقیم ہیں اور پولیس کے دفاتر میں چکر لگانے ہر مجبور ہیں۔ مسز شہوار ملک کا کہنا تھا کہ پولیس رپورٹ میں اصل مالک بھی مجھے ہی قرار دیا گیا لیکن قبضہ نہ چھڑوایا جا سکا۔

اوورسیز پاکستانی خاتون کا کہنا تھا کہ قبضہ کرنے والے بااثر ہیں اور پولیس بھی ان کا ساتھ دیتی ہے، سابق سی سی پی او لاہور عمر شیخ کو بھی درخواستیں دیں لیکن شنوائی نہ ہوئی اور اب موجودہ سی سی پی او کو بھی درخواست دی لیکن بے سود رہی۔