معروف خواجہ سرا تحریک انصاف میں شامل

معروف خواجہ سرا تحریک انصاف میں شامل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 :  معروف خواجہ سرا نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی ۔

پاکستان کی ٹرانس جینڈر ماڈل واداکارہ رمل علی نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیارکرلی ۔  ٹرانس جینڈر ماڈل و اداکارہ رمل علی کو پی ٹی آئی ویلفیئر ونگ کی رکنیت دی گئی ہے اور انہیں ہیومن رائٹس کمیشن پاکستان کی رکنیت بھی دی گئی ہے ۔ 

رمل علی کو دونوں اداروں میں صنفی تفریق کے لیے کوآرڈینیٹر تعینات کیا گیا ہے ۔  رمل علی کا کہنا ہے کہ  تحریک انصاف کا حصہ بننا میرے لیے باعث فخر ہے  اور وہ اپنے جیسوں کے لئے ہر فورم پر آواز اٹھائیں گی۔

خیال رہے خواجہ سرا اکثر ناچ گانے اور جنسی بدفعلی جیسی برائیوں میں مبتلا ہو جاتے ہیں کیونکہ ان کو روزگار کے مواقع نہیں ملتے۔ وہ اگر کسی کے گھر میں کام بھی کرتے ہیں تو مالکان ان کو حقارت کی نظر سے دیکھتے ہیں اور اکثر ان کو کام پر رکھا ہی نہیں جاتا۔  یہ تمام تر سہولیات سے محروم لوگ ہیں۔  

یاد رہے پاکستان میں جہاں خواجہ سرا مشکلات کا شکار ہیں  وہاں ان کو مختلف شعبوں میں نوکریاں بھی مل رہی ہیں،حال ہی میں خواجہ سراؤں کے حقوق کے حوالے سے سرگرم رہنے والی اور پولیس میں بھرتی ہونے والی ریم شریف کا  پے اسکیل 14 ہے اور ریم کی تنخواہ بھی اسی کے مطابق مقرر کی گئی ہے۔اس سے قبل ایک نجی ٹی وی چینل میں ایک خواجہ سرا کو نیوز کاسٹر بھی مقرر کیا گیا تھا۔سندھ میں ہائیکورٹ میں ایک رپورٹ پیش کی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ حکومت ایک قانون پاس کرنے جارہی ہے جس کے تحت خواجہ سرائوں کو معاشرے میں خصوصی پروٹوکول ملے گا۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer