ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سکول کھولنے سے قبل ایک اور بڑی مشکل درپیش

سکول کھولنے سے قبل ایک اور بڑی مشکل درپیش
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض)سرکاری سکولوں میں یکم فروری سے داخلہ مہم شروع کرنے کا معاملہ، تمام سکولوں کو داخلہ مہم کے لئے 29 اشتہار آویزاں کرنا ہوں گےجبکہ اشتہارات چھپوانے کے لئےسکولوں کے اکاؤنٹس میں پیسے نہ ہونے پر سکول سربراہان پریشان ہیں۔

تفصیلات کے مطابقسرکاری سکولوں میں یکم فروری سے شروع ہو نےوالی داخلہ مہم کے حوالے سے تمام سکولوں کو 29 اشتہار چھپوانا ہوں گے، جن پر 10 سے 15 ہزار روپے خرچ ہوں گے، سکول ایجوکیشن کے مطابق تمام سکول فروغ تعلیم فنڈ سے اشتہار چھپوائیں گے جبکہ سکولوں کے پاس اشتہار چھپوانے کے لئے پیسے نہ ہونے پر سربراہان پریشان ہیں۔

سکول سربراہان کا کہنا ہے کہ سکول بند ہونے سے فروغ تعلیم فنڈ اکٹھا نہیں ہوا، سکولوں کو نان سیلری بجٹ بھی وقت پر فراہم نہیں کیا گیا، جس کے باعث اشتہارات چھپوانے کے لئے رقم موجود نہیں، جبکہ نئے داخل ہونے والے بچوں کے لئےسکول میں بٹھانے کے لئےمزید کمرے بھی درکار ہے۔

واضح رہے کہ یکم فروری سے پرائمری تامڈل اور یونیورسٹیز کھل رہیں ہیں جبکہ نہم تا انٹر کی کلاسز  کے لئےدو ہفتے قبل ادارے کھل چکے تھے۔گزشتہ روزسرونگ سکولزوکالجزایسوسی ایشن پاکستان کے صدر میاں رضاء کا کہنا ہے کہ وہ سنگل بک پر وزیراعظم کے نوٹس لینے کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ انھوں نے مطالبہ کیا کہ نیا تعلیمی سیشن یکم اپریل سے شروع کیا جائے۔ بچوں کی بہتر تعلیم کے لیے بڑ ے اور چھوٹے شہروں میں اسکول بلا تعطل یعنی ہفتے میں 6 دن کھلنے چاہیے۔ وزیراعظم کا یکساں نظام تعلیم کا ویژن خوش آئند ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer