سٹیج اداکاروں پر بڑی پابندی عائد

سٹیج اداکاروں پر بڑی پابندی عائد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42) پنجاب آرٹس کونسل نے 30 پنجابی گانوں کی تھیٹرز پر پابندی لگا دی۔اداکارائیں صرف منظور شدہ گانوں پر ہی پرفارم کر سکیں گی۔فحش الفاظ اور جنسی بڑھاوے کے ہر گانے پر تھیٹر پرفارمنس پر پابندی ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق  پنجاب آرٹس کونسل نے 30 پنجابی گانوں کی تھیٹرز پر پابندی لگا دی،اداکارائیں صرف منظور شدہ گانوں پر ہی پرفارم کر سکیں گی،فحش الفاظ اور جنسی بڑھاؤے کے ہر گانے پر تھیٹر پرفارمنس پر پابندی ہو گی،سنسر ریہرسل مکمل اصل ڈرامے کی صورت میں دکھائی جانے پر بھی احکامات جاری ہوں گے۔

واضح رہے کورونا کیسز میں اضافہ ہونے کی وجہ سے پنجاب حکومت نے ملک بھر کے تمام تھیٹرز کو بند کردیاتھا، عالمگیر وباء کورونا وائرس کی وجہ سے شوبز سے وابستہ لوگ پریشانی میں مبتلا تھے کیونکہ مالی بحران سے گزر بسر کرنا مشکل ہوگیا تھا، سٹیج فنکار نسیم وکی اور ناصر چنیوٹی نے اپنی الگ الگ ٹویٹس میں وزیراعظم عمران خان سے اپیل کی تھی کہ فنکاروں کی حالت پر رحم کریں جنہوں نے پی ٹی آئی کو سپورٹ کیا اور ووٹ دیا لیکن آج حکومتی اقدامات کی وجہ سے کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں.

معروف سٹیج فنکار و ہدایت کار نسیم وکی نے اپنے ٹویٹ میں لکھا تھاکہ سٹیج فنکاروں نے حکومت کو بہت سپورٹ کیا قطاروں میں لگ کر انہیں ووٹ دیا ،لیکن جو امیدیں ان سے تھی وہ امیدیں پوری نہ ہوئیں اور آج یہ دن ہے کہ فنکار کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہے انڈسٹری بند ہونے سے ہزاروں فنکار پریشان حال بیٹھے ہے۔

سٹیج آرٹسٹ ناصر چینوٹی نے بھی اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم سے اپیل کی اور کہا کہ خان صاحب جمعہ کے با برکت دن کا واسطہ ہے فنکاروں پر بھی نظر کریں ہم نے کونسی غلطی کی ہے ہمیشہ لوگوں ہنسایا ہے چہروں پر خوشیاں بکھیریں ہے سب کو ہنسانے والے آج خود رو رہے ہیں یا اللہ میرے ملک پر رحم فرما۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer