(شاہد ندیم) سوئی ناردرن گیس کمپنی نے گھریلو صارفین کے کنکشن کی تنصیب کیلئے ایک لاکھ میٹرز خرید لئے۔
سوئی ناردرن گیس کمپنی کے پاس گزشتہ 15 روز سے گھریلو صارفین کیلئے میٹرز ختم ہو گئے تھے، جس کی وجہ سے نیو کنکشن، ری کنکشن اور بلوں کی عدم ادائیگی پر منقطع ہونے والے کنکشن بحال نہیں ہو رہے تھے، گھریلو میٹرز نہ ہونے کی وجہ سے ہزاروں صارفین کے کنکشن التواء کا شکار تھے۔
صارفین کی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے کمپنی نے 15 روز کے بعد ایک لاکھ میٹرز کی خریداری کر لی ہے، جس میں سے لاہور ریجن سمیت تمام ریجنل دفاتر کو سپلائی دی جائیگی۔
میٹرز نہ ہونے کی وجہ سے کمپریسر پر منقطع ہونیوالے صارفین کے کنکشن 7روز کی بجائے ایک مہینے میں بحال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔