ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ورلڈ کپ کبڈی ٹورنامنٹ کب شروع؟ تاریخ کا اعلان کردیا گیا

ورلڈ کپ کبڈی ٹورنامنٹ کب شروع؟ تاریخ کا اعلان کردیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حافظ شہبازعلی)پاکستان کبڈی فیڈریشن نے ورلڈ کپ کبڈی ٹورنامنٹ کی تیاریاں تیزکردیں۔
کبڈی ورلڈ کپ کی تیاریاں آخری مرحلے میں داخل ہو گئیں،پاکستان کبڈی فیڈریشن نے ایونٹ کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی،9 سے 19 فروری تک ہونے والے ایونٹ میں پاکستان سمیت 10 ٹیمیں حصہ لیں گی، ایونٹ میں شرکت کے لئے ٹیموں کی آمد کا سلسلہ 6 فروری سے شروع ہوگا۔

سب سے پہلے ایران کی ٹیم پاکستان پہنچے گی، ایونٹ میں کینیا، سیرالیون،آسٹریلیا، کینیڈا اورانگلیڈ کے علاوہ بھارت نے ایونٹ میں شرکت کی تصدیق کردی ہے، ایونٹ کےمیچز لاہور،فیصل آباد اور گجرات میں ہوں گے۔
اب تک ہونے والے تمام پانچ کے پانچ کبڈی ورلڈکپ مقابلوں کی میزبانی بھارت نے کی اور پانچوں مرتبہ بھارت نے فائنل میں پاکستان کو شکست دے کر ٹورنامنٹ اپنے نام کیا،پاکستان کبڈی فیڈریشن حکام پرعزم ہیں کہ اس مرتبہ کامیابی پاکستان کے نام ہوگی ۔
پاکستا ن کبڈی ٹیم کے ہیڈ کوچ طاہر وحید جٹ کہتے ہیں کہ کیمپ جاری ہے اور تمام کھلاڑی اچھی فارم میں پاکستان کامیابی حاصل کرے گا، کبڈی ورلڈ کپ کے لئے سیکیورٹی اور دیگر انتظامات کے حوالے سے پاکستان کبڈی فیڈریشن، وفاقی اور صوبائی حکومتیں مسلسل رابطے میں ہیں اور اس سلسلے میں سیکیورٹی انتطامات کو حتمی شکل دی جارہی ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer