ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مہنگائی کیخلاف عوامی رکشہ یونین کا اقبال ٹاؤن میں احتجاجی مظاہرہ

مہنگائی کیخلاف عوامی رکشہ یونین کا اقبال ٹاؤن میں احتجاجی مظاہرہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عثمان علیم: بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف عوامی رکشہ یونین کا مون مارکیٹ اقبال ٹاؤن میں احتجاجی مظاہرہ، چیئرمین مجید غوری کا کہنا ہے کہ دو فروری کو پیٹرول، گیس، ادویات اوراشیا ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف ٹھوکر نیاز بیگ تا گورنر ہاؤس احتجاجی ریلا نکالا جائیگا۔

  عوامی رکشہ یونین کے چیئرمین مجید غوری کی سربراہی میں اقبال ٹاؤن مون مارکیٹ میں مہنگائی کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، مظاہرے میں شریک افراد نے حکومت اور ضلعی انتظامیہ کیخلاف شدید نعرے بازی کی۔

چیئرمین عوامی رکشہ یونین مجید غوری کا کہنا ہے کہ حکومت اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس ادویات، پٹرولیم مصنوعات، ایل پی جی اور اشیا ضروریہ کی قیمتیں کنٹرول کرنے میں مکمل ناکام ہیں جس کے خلاف دو فروری کو ٹھوکر نیاز بیگ تا گورنرہائوس تک احتجاجی ریلا نکالا جائیگا۔

مظاہرین نے کہا خود ساختہ اور بڑھتی ہوئی مہنگائی سے غریب عوام فاقوں پر مجبور ہو گئی مگر حکومت اور انتظامیہ نام کی چیز کہیں نظر نہ آئی۔

Shazia Bashir

Content Writer