ن لیگ کی یوم یکجہتی کشمیر بھرپور انداز میں منانے کی تیاریاں

ن لیگ کی یوم یکجہتی کشمیر بھرپور انداز میں منانے کی تیاریاں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( عمر اسلم ) مسلم لیگ (ن) لاہورکے زیراہتمام کشمیریوں سے اظہاریکجہتی کے سلسلے میں الحمرا ہال سے چیئرنگ کراس تک پانچ فروری کو ریلی نکالی جائے گی، صدر مسلم لیگ (ن) پنجاب رانا ثنااللہ قیادت کریں گے، صدرمسلم لیگ (ن) لاہور پرویز ملک کی زیر صدارت یوم یکجہتی کشمیر کی تقریب کے انتظامات کے سلسلے میں اجلاس ہوا۔

مسلم لیگ (ن) لاہور پانچ فروری کو کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے الحمرا سے چیئرنگ کراس تک صبح گیارہ بجے ریلی نکالے گی، ریلی کی قیادت صدر مسلم لیگ (ن) پنجاب رانا ثنا اللہ کریں گے۔ صدر مسلم لیگ ن لاہور پرویزملک اور جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن لاہور خواجہ عمران نذیر کا کہنا ہے کہ کشمیر پر بھارتی مظالم کیخلاف مسلم لیگ (ن) اپنی آواز کو بلند کرتی رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے میں ناکام رہی ہے۔

لیگی رہنما وحید عالم خان، غزالی سلیم بٹ، چودھری شہباز سمیت دیگر کا کہنا تھا کہ میاں نوازشریف نے ہمیشہ کشمیریوں کے حقوق کیلئے آواز بلند کی جبکہ متوالوں کی بڑی تعداد پانچ فروری کو مال روڈ پر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے پہنچے گی۔

تقریب میں سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کی صحتیابی کیلئے دعا بھی کروائی گئی جبکہ تقریب میں ایم این اے علی پرویز ملک، ارکان صوبائی اسمبلی رمضان صدیق بھٹی، ملک وحید، کنول لیاقت ایڈووکیٹ، سعدیہ تیمور، طارق گل، سابق مئیر لاہور کرنل (ر) مبشر جاوید، سابق ڈپٹی مئیر راو شہاب الدین، مہر محمود، سواتی خان، خرم روحیل اصغر، چودھری نواز، خرم نذیر، میاں عمران جاوید، رفاقت ڈوگر، سید نصیب اللہ گردیزی، کشور باجوہ، انجیئینر منظور باجوہ، صلاح الدین پپی سمیت دیگر نےب ھی شرکت کی۔