اکمل سومرو: لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی کی سنڈیکیٹ کا اجلاس، یونیورسٹی میں 112 اساتذہ کی بھرتیوں کی منظوری دے دی گئی۔
لاہور کالج کی سنڈیکیٹ کا اجلاس وائس چانسلر ڈاکٹر بشریٰ مرزا کی زیر صدارت منعقد ہوا، لاہور کالج کی سنڈیکیٹ نے 8 پروفیسرز، ایک ٹی ٹی ایس پروفیسر کی تقرریوں کی منظوری دے دی ہے۔سنڈیکیٹ نے 14 ایسوسی ایٹ پروفیسرز، ٹی ٹی ایس پر 16 ایسوسی ایٹ پروفیسرز کی تقرریوں کی منظوری دی ہے۔ ٹینور ٹریک سسٹم پر 18 اسسٹنٹ پروفیسرز، مختلف شعبہ جات میں 49 لیکچررز کی بھرتیوں کی منظوری دے دی ہے۔
سنڈیکیٹ نے چیف سیکیورٹی آفیسر، سینیر مینجر، چیف ایکوپمنٹ مینجر اور لیب مینجر کی بھرتیوں کی منظوری دی ہے۔
لاہور کالج میں بھرتیوں کے سلیکشن بورڈ کو دیگر سرکاری یونیورسٹیوں سے ہم آہنگ کرنے کے نئے قوانین کی منظوری دے دی گئی ہے، سنڈیکیٹ نے ایسوسی ایٹ پروفیسر اور پروفیسر کی بھرتیوں کیلئے دو کی بجائے تین غیر ملکی پروفیسرز کو ڈوزیئر بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔سنڈیکیٹ نے پنجاب حکومت کے محکمہ فنانس کے گریڈ ون تا گریڈ 16 تک کے ملازمین کے نامین کلیچر کے نفاذ کی منظوری دی ہے۔
سنڈیکیٹ اجلاس میں چیئرمین لاہور بورڈ چوہدری محمد اسماعیل، سی ای او ایجوکیشن اتھارٹی پرویز اختر، وائس چانسلر ہوم اکنامکس یونیورسٹی ڈاکٹر کنول امین، ایم پی اے عظمی کاردار، خورشید احمد ملک، ڈین کامسیٹس ڈاکٹر راحیل قمر، ایم پی اے سعدیہ سہیل رانا، پرنسپل سمن آباد کالج ڈاکٹر حلیمہ آفریدی نے شرکت کی۔
اجلاس میں محکمہ ہائیر ایجوکیشن، محکمہ فنانس ، محکمہ لاء کے نمائندوں نے شرکت کی۔