موجیں ختم،اب یوٹیوب چینل کیلئے فیس دینا ہوگی؟

موجیں ختم،اب یوٹیوب چینل کیلئے فیس دینا ہوگی؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:یو ٹیوبرز بھی اب فیس ادا کریں گے؟ عمران خان کی حکومت یوٹیوب چینل کے لائسنس معتارف کروانے جارہی ہے جس کی فیس 50 لاکھ ہوگی اور اگرکوئی حالات حاضرہ پر وی لاگ کرتے ہیں توان سے ایک کروڑ روپے لائسنس فیس وصول کی جائے گی۔

ایک رپورٹ کے مطابق  ڈیجیٹل میڈیا پر کام کرنے والی 19کمپنیوں اور36نمایاں شخصیات نے پاکستان الیکٹرونک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی کی وہ تجاویز مسترد کردی ہیں جن میں انٹرنیٹ ، ٹی وی چینلز اور اوور دی ٹاپ کانٹینٹ سروسز کو ریگولیٹ کرنے کی بات کی گئی ہے


ناقدین کا کہنا ہے کہ حکومت کا یہ اقدام دراصل ان آوازوں کو دبانے کی کوشش ہے جو مین سٹریم میڈیا چھوڑ چکے اور اب اپنے یوٹیوب چینلز یا ویب ٹی وی پر بغیر کسی رکاوٹ کے اپنا موقف پیش کرتے ہیں۔ذرائع کے مطابق  پیمرا کا کہنا ہے کہ یہ مارکیٹ میں مقابلے کا معاملہ ہے ۔پیمرا کی تجاویز میں یہ با ت بھی شامل تھی کہ ’پیمرا ویب ٹی وی کو بھی لائسنس جاری کرے گا،کسی بھی تفریحی چینل کی فیس پانچ ملین یعنی پچاس لاکھ روپے جبکہ کرنٹ افیئر ز سے متعلق ویب ٹی وی کی فیس ایک کروڑ روپے مختص کی جائے گی۔‘رپورٹ کے مطابق یوٹیوب کے علاوہ فیس بک اور ٹویٹر لائیو کو بھی ویب ٹی وی تصور کیاجائے گا۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer