بکرے کے گوشت میں کرونا وائرس؟ پنجاب فوڈ اتھارٹی کی وضاحت آگئی

بکرے کے گوشت میں کرونا وائرس؟ پنجاب فوڈ اتھارٹی کی وضاحت آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عمران یونس) کرونا وائرس کے نام سے خوف وہراس پھیلانے والی جھوٹی سوشل میڈیا پوسٹ پر پنجاب فوڈ اتھارٹی کی وضاحت، ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی نے بکرے کے گوشت اور کرونا وائرس کے حوالے سے کوئی پوسٹ جاری نہیں کی۔

ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی عرفان میمن کے مطابق بکرے کے گوشت اور کرونا وائرس میں ابھی تک کوئی تعلق سامنے نہیں آیا، بکرے کا گوشت نہ کھانے کے حوالے سے سوشل میڈیا پر گردش کرنیوالی پوسٹ جھوٹی ہے۔

عرفان میمن کا مزید کہنا تھا کہ عوام سے گزارش ہے کہ درست معلومات کیلئے پنجاب فوڈ اتھارٹی کا آفیشل فیس بک پیچ لائیک کریں، پنجاب فوڈ اتھارٹی کا آفیشل پیج ’’فیس بک ڈاٹ کام سلیش پنجاب فوڈ اتھارٹی‘‘ ہے، پنجاب فوڈ اتھارٹی سے منسوب کسی بھی قسم کی معلومات پر یقین کرنے سے پہلے ہم سے تصدیق لازمی کریں۔

https://www.pfa.gop.pk/

Sughra Afzal

Content Writer