(سٹی42) قائداعظم انڈسٹریل اسٹیٹ میں سٹور پر ڈکیتی کے دوران مزاحمت کرنے پر ملزمان نے گاہک پر فائرنگ کردی۔
تفصیلات کے مطابق شہر میں ڈاکوؤں کا راج قائم ہے،پولیس کی جانب سے کارروائی میں لاپرواہی کا مظاہر بھی دیکھنےمیں آرہا ہے،شہر دن دیہاڑے لٹ رہے ہیں، قائداعظم انڈسٹریل اسٹیٹ میں سٹور پر ڈکیتی کے دوران مزاحمت کرنے پر ملزمان نے گاہک پر فائرنگ کردی۔
ذرائع کا کہناتھا کہ شہری عثمان جنرل سٹورپر موجود تھا کہ نامعلوم موٹرسائیکل سوارنے لوٹ ماری شروع کردی اسی دوران وہاں موجود بابر نامی گاہک نے مزاحمت کی جس پر ملزمان نے فائرنگ کردی، ملزمان دکان کاؤئنٹر سے60ہزارروپےلوٹ کرفرار ہوئے گئے جبکہ زخمی شخص کو جناح ہسپتال منتقل کردیا گیا۔