شاہین عتیق،یاور چودھری : خواجہ برادران کی پیشی سے قبل سیکیورٹی کے سخت انتظامات، احتساب عدالت جانیوالے راستوں کوکنٹینرزاورخاردارتار لگاکر بندکردیاگیا،عوام کو بھی مشکلات کا سامنا رہا۔
ضلعی انتظامیہ کی جانب سے خواجہ برادران کی پیشی سے قبل احتساب عدالت جانیوالی ایک طرف کی سڑک کو کنٹینرز،خاردار تار اور رکاوٹیں لگا کر بند کر دیا گیا ، ایم اے او کالج سے لیکر سیکرٹریٹ تک مکمل نو گو ایریا بنا دیا گیا۔
پولیس کی بھاری نفری بھی احتساب عدالت کے باہر اور اندر تعینات کی گئی ،کسی بھی سائل کو مرکزی گیٹ سے اندر جانے کی اجازت نہ دی گئی جس کے باعث دور دارزسےآئے سائلین کو بھی مشکلات کا سامنا رہا جبکہ لیگی کارکنان کو بھی آگے جانےسےروک دیاگیا۔
خواجہ برادران کی آمد پر لیگی کارکنان کی جانب سے نعرے بازی بھی کی گئی، لیگی ورکرزنے خواجہ برادران کی گاڑیوں کوبھی روکنےکی کوشش کی تاہم پولیس کی جانب سے کارکنان کوپیچھےہٹادیاگیا،سول کپڑوں میں ملبوس پولیس اہلکاروں نے خواجہ برادران کو کمرہ عدالت تک پہنچایا۔
راستےبندہونےپرعلاقہ مکین اپنی گاڑیاں اور موٹر بائیکس دور پارک کر کے پیدل سفر کرتے رہے ، سائلین کوبھی مقدمات کی سماعت میں مشکلات کا سامنا رہا۔