پانی کے ضیاع کو روکنے کیلئے حکومت پنجاب کا احسن اقدام

پانی کے ضیاع کو روکنے کیلئے حکومت پنجاب کا احسن اقدام
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( علی عباس ) پانی کے ضیاع کو روکنے کے لیے حکومت پنجاب نے وزیراعلیٰ پنجاب کی سربراہی میں پنجاب واٹر کونسل کمیٹی تشکیل دے دی، کونسل میں صوبائی وزیر آبپاشی، صوبائی وزیر زراعت اور چیف سیکرٹری پنجاب شامل ہیں۔ 

پنجاب میں واٹر پالیسی کے تحت بنانے گئے نئے قانون پر عملدراۤمد کے لیے پنجاب واٹر کونسل کا قیام عمل میں لایا گیا ہے جس کا مقصد واٹر پالیسی پرعملدرآمد کرانا اور پانی کے ضیاع کو روکنے کے لیے بنائی گئی پالیسی پر قانونی کارروائی کرنا ہے۔ حکومت پنجاب نے پانی کے ضیاع کو روکنے کے لیے پنجاب واٹر کونسل تشکیل دیتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب کو واٹر کونسل کا چیئرمین مقرر کیا گیا ہے اور وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار بذات خود واٹر کونسل کے اجلاس کی صدارت کریں گے۔

 کونسل میں صوبائی وزیرآبپاشی محسن لغاری کو چیئرمین مقرر کیا گیا ہے، کونسل کے دیگر اراکین میں صوبائی وزیر زراعت ملک نعمان لنگڑیال، چیف سیکرٹری پنجاب، چئیرمین پی اینڈ ڈی بورڈ، سیکرٹری زراعت، سیکرٹری بلدیات، سیکرٹری آبپاشی اور 3 دیگر ممبران شامل ہیں۔