( اکمل سومرو ) معروف کشمیری رہنما اور انسانی حقوق کی علمبردار مشعال ملک کا پنجاب یونیورسٹی طلبا سے خطاب، انہوں نے کہا کہ بھارت کشمیریوں پر کیمیکل ہتھیار استعمال کر رہا ہے۔
پنجاب یونیورسٹی شعبہ امور طلبہ کے زیراہتمام ’یوم کشمیر‘ کی مناسبت سے فیصل آڈیٹوریم میں منعقدہ سیمینار میں پنجاب یونیورسٹی ڈین فیکلٹی آف انجیئنرنگ اینڈ ٹیکنالوجی پروفیسر ڈاکٹر محمد تقی زاہد، ڈین فیکلٹی آف اورینٹل لرننگ پروفیسر ڈاکٹر سلیم مظہر، ڈائریکٹر شعبہ امور طلبہ ڈاکٹر عصمت اللہ، رجسٹرار ڈاکٹر محمد خالد خان، فیکلٹی ممبران اور طلباؤ طالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
اپنے خطاب میں مشعال ملک نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر صرف زمین کا تنازع نہیں بلکہ کشمیریوں کے حق خود ارادیت کا مسئلہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی حالیہ رپورٹ بھارت کے خلاف عالمی عدالت میں ٹھوس شواہد کے طورپر پیش کی جاسکتی ہے جس میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم و ستم کی داستان درج ہے۔ انہوں نے شرکا کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کو کشمیر کے حالات براہ راست میل کریں۔