ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میاں محمودالرشید کی گھریلو تشدد سے ہلاک عظمیٰ کے اہل خانہ سے ملاقات

میاں محمودالرشید کی گھریلو تشدد سے ہلاک عظمیٰ کے اہل خانہ سے ملاقات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عمران یونس) عمران یونس صوبائی وزیر ہاؤسنگ میاں محمودالرشید نے شادیوال میں گھریلو تشدد سے ہلاک عظمیٰ کے اہل خانہ سے ملاقات کی، جلد انصاف کی یقین دہانی سمیت مالی امداد کا اعلان بھی کیا۔

ظلم اور بربریت کا شکار ہونے والے ننگی کلی عظمٰی کے لواحقین سے اظہار ہمدردی کیلئے صوبائی وزیر میاں محمودالرشید نے شادیوال کا دورہ کیا اورمتاثرہ خاندان سے اظہار یکجہتی کرنے، جلد انصاف کی یقین دہانی کرانے سمیت مالی امداد کی نوید بھی سنائی۔ ننھی مقتولہ عظمیٰ کے والد نےمیاں محمودالرشید کو بچی کو دی جانے والی تکلیفوں اوربربریت سےآگاہ کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ جس ظلم کیساتھ عظمی کوموت کے گھاٹ اتارا گیا ملزمان کو بھی ویسی ہی سزا دی جائے۔

عظمٰی جیسی کئی ایسی ننھی کلیاں ہیں جو روز ایسے واقعات کا شکار ہوتی ہیں۔ افسوس تو اس بات کا ہے کہ قوانین ہونے کے باوجود ایسے واقعات رونما ہورہے ہیں۔ اہل علاقہ کا بھی مطالبہ تھا کہ حکومت ذمہ داران کو ایسی سزا دیں کہ مستقبل میں کسی غریب کی بچی ایسے بے دردی سے قتل نہ ہو۔

Shazia Bashir

Content Writer