الیکشن 2018 وقت پر ہونگے، کارکن تیاریاں شروع کردیں: حمزہ شہباز

الیکشن 2018 وقت پر ہونگے، کارکن تیاریاں شروع کردیں: حمزہ شہباز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 عمراسلم: مسلم لیگ ن کے سئنیر رہنما حمزہ شہبازشریف کا کہناہےکہ الیکشن 2018 انشاء اللہ پورے وقت پر ہونگے، کارکن الیکشن مہم کی تیاریاں شروع کردیں، پارٹی کا مستقبل انشاءاللہ محفوظ اور انتہائی تابناک ہے۔

 تفصیلات کے مطابق ماڈل ٹاؤن میں صوبہ بھر میں جاری ترقیاتی کاموں کے حوالےسے لیگی رہنما حمزہ شہبازشریف کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔ بعدازاں لیگی کارکنان سے ملاقات کرتے ہوئے حمزہ شہبازشریف کاکہنا تھا کہ الیکشن 2018 انشاء اللہ پورے وقت پر ہونگے۔ کارکن الیکشن مہم کی تیاریاں شروع کردیں، نئے اور نوجوان خون کو آگے لائیں ان کی حوصلی افزائی کریں۔

 انہوں نے کہا کہ 2018 میں قوم اکثر بگڑے تگڑوں کی غلط فہمیاں دور کردے گی، (ن) لیگ مثبت سیاست اورمشرقی روایات کی علمبردار ہے۔ کارکن مخالفین کےاوچھے ہتھکنڈے خاطرمیں نہ لائیں۔ عوامی خدمت تعمیر وترقی ہمارا مشن ہے اور اس پر سختی سے کاربند رہیں گے۔