3ہفتے گزرگئے، یوٹیلٹی سٹورز پر اشیائے ضروریہ کا سٹاک نہ پہنچ سکا

3ہفتے گزرگئے، یوٹیلٹی سٹورز پر اشیائے ضروریہ کا سٹاک نہ پہنچ سکا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

خان شہزاد: 3ہفتے گزر گئے مگرشہر کے یوٹیلٹی سٹورز پر اشیائے ضروریہ کا سٹاک نہ پہنچ سکا۔ شہری اوپن مارکیٹ کے گراں فروشوں سےخریداری پر مجبور ہیں۔   

 تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے دعوے صرف دعووں کی حد محدود ہیں۔ یوٹیلٹی سٹورز شہریوں کو ریلیف دینے میں یکسر ناکام ہو گئے ہیں۔ شہری یوٹیلٹی سٹورز کےچکر لگاتے لگاتے تھک گے مگر اشیائے ضروریہ نہ مل سکیں۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ دانستہ طور پر یوٹیلٹی سٹورز کو اشیائے ضروریہ کی فراہمی میں تاخیر کرکے تباہ کیا جارہا ہے۔ تا کہ گاہکوں کو ڈیپارٹمنٹل سٹورز کا راستہ دکھایا جاسکے۔ شہریوں اور یوٹیلٹی سٹورز انتظامیہ نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے معاملے کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔