شہریوں کیلئے خوشخبری، بسنت منانے کا اعلان

شہریوں کیلئے خوشخبری، بسنت منانے کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

نادیہ مرزا: شہریوں کے لیئے بڑی خوشحبری, موسم بہار کی پہچان بسنت کے حوالے سے کائٹ فلائنگ اسوسیشن کے صدر شیخ سلیم نے 24 فروری کو مخفوظ بسنت منانے کا اعلان کر دیا ۔

سردیوں کی رخصتی اور موسم گرما کی آمد بسنت سے منسوخ تھی۔ بسنت وہ تہوار تھا جس میں آسمان پر اڑتی پتنگوں کی بارات رنگ برنگے پرندوں کی مانند لگتی تھی۔ شہری اس جشن کے دوران گڈیوں پتنگوں کو اڑا کر خوب ہلہ گلہ کرتے تھے، لیکن اس خوبصورت تہوار کو بھی نہ جانے کس کی نظر لگ گئی۔

سال 2008 میں آخری بسنت منائی گئی جب اس خوبصورت تہوار کو کچھ شیطانی عناصر نے خون کے رنگ میں تبدیل کر دیا۔ حکومت نے ان عناصر کا قلہ قمع کرنے کی بجائے پاکستان کی پہچان بسنت کو ہی بند کر دیا۔

بسنت کے بند ہونے سے جہاں کئی گھروں کے چولہے بند ہوئے وہی شہری بھی شہر کی پہچان سے مخروم ہو گئے۔ اسی حوالے سے صدر کائٹ فلائنگ اسوسیشن شیخ سلیم کا کہنا تھا کہ بسنت ہمارا تہوار ہے جس پر ہمارا حق ہے اسی لیئے ہم 24 فروری کو مخفوظ بسنت منانے کا اعلان کرتے ہیں اور وزیر اعلی سے درخواسے کرتے ہیں کہ اسکی اجات دی جائے۔

کائٹ اسوسیشن کی جانب سے تو مخفوظ بسنت کا اعلان ہو گیا جسے بسنت کے تہوار کو منانے کی امید جاگی ہے اب دیکھنا یہ ہے کہ کیا خکومت پنجاب شہریوں کو اسے منانے کی اجازت دے گی۔