واسا کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ڈاکیومینٹری تیار کرلی گئی

واسا کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ڈاکیومینٹری تیار کرلی گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (درِ نایاب) واسا کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ڈاکیومینٹری تیار کرلی گئی، سرکاری اداروں کےماضی ، حال،مستقبل پر پہلی ڈاکیومینٹری ہوگی.

تفصیلات کے مطابق واسا کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ڈاکیومینٹری تیار کرلی گئی، واسا نے2 ماہ کی مسلسل محنت کے بعد ڈاکیومینٹری تیار کی، واسا ڈاکیومنٹری کو باقاعدہ طور پر 10فروری کو لانچ کرے گا،ایم ڈی واسا سید زاہد عزیز کی ہدایت پر ڈاکیومینٹری کو پروفیشنل لیول پر تیار کیا گیا۔

واسا کےسسٹم اور نکاسی و فراہمی آب پر مفصل معلومات شامل کی گئی ہیں،مستقبل کے پلان،ٹریٹمنٹ پلانٹ کی معلومات فراہم کی گئی ہیں، سرفیس واٹرمنصوبوں کی بھی معلومات فراہم کی گئی ہیں، واسانےڈاکیومینٹری کا ٹریلرجاری کردیا۔